نئی دہلی،24مارچ(ایجنسی) بی ایس ایف میں خراب کھانا پروسنے کی ویڈیو وائرل کرکے شہ سرخیوں میں آئے BSF جوان تیج بہادر ایک بار پھر بحث میں ہیں. اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ وہ شہید ہو گئے ہیں. لیکن حقیقت کچھ اور ہے.
start;">بہادر کی بیوی شرمیلا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر سے ان کی بات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور ڈیوٹی کر رہے ہیں. شرمیلا نے مطالبہ کیا ہے غلط افواہ پھیلانے والوں کے خلاف حکومت سختی سے کارروائی کرے.
بتایا جا رہا کہ یہ تصویر چھتیس گڑھ میں شہید ہوئے CRPF جوان کی ہے، جس کی شکل تیج بہادر سے کافی حد تک ملتی ہے.